• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نے میڈیکل رپورٹ تیارکرنیوالےڈاکٹرز کو 10 ارب ہرجانےکانوٹس بھجوا دیا

عمران خان نے میڈیکل رپورٹ تیارکرنیوالےڈاکٹرز کو 10 ارب ہرجانےکانوٹس بھجوا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹ تیار اور جاری کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی منظوری سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔

نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹہ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان سے جعلی اور من گھڑت میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر 10 ارب روپے کے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

نوٹس کے متن کے مطابق ڈاکٹر رضوان عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور قومی و بین الاقوامی میڈیا میں نشر کریں، پروفیسر ڈاکٹر رضوان 14روز میں معافی مانگیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کے خلاف ہتک عزت، دیگر دیوانی اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان کے نوٹس کے متن کے مطابق جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجراء پر ڈاکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply