• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز سعودیہ روانہ

روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز سعودیہ روانہ

روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز 387 حاجیوں کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی فلائٹ 13 منٹ تاخیر سے عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 743 مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بروقت روانہ ہوئی ہے۔

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے پرواز کو رخصت کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر بھی ائر پورٹ پر موجود تھے ۔

وفاقی وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا ہے کہ عازمین کی خدمت کا اللہ نے مجھے موقع دیا ہے، حج کے دوران بہت سی تکالیف آتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے دعوے نہیں کرتا مگر عازمین کم وسائل میں زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی ہے۔ حجاج کرام سے درخواست ہے کہ برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے پی آئی اے کی 3 حج پروازیں، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد سے روانہ ہوئیں ہیں، پی آئی اے کا حج آپریشن 2 جون تک جاری رہے گا۔حج آپریشن 340 پروازوں پر مشتمل ہوگا جس کے ذریعے سے سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم والے 65000 حجاج کرام لے جائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply