ایلون مسک ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں ؟

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔تاہم ایلون مسک نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھیں گے۔ ٹیسلا اور اسپیس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں بھی کیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جیسے ٹوئٹر بلیو نامی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا جس کے بعدبلیو ٹِک کا حصول ماہانہ فیس سے مشرط کر دیا گیا اور ماضی کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے ٹوئٹر کے بیشتر فیچرز کو بھی ٹوئٹر بلیو کے صارفین کے لیے مخصوص کر دیا، جیسے طویل پوسٹس تحریر کرنا، انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز اور دیگر۔ایلون مسک نے ماضی میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس کو بھی بحال کر دیا تھا جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply