عمران خان گرفتار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ، انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق رینجرز کے دستے نے انہیں گرفتار کیا ہے بھاری نفری انہیں لے کر نامعلوم مقام کیطرف روانہ ہوگئی ہے ۔ انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے ۔نیب حکام نے انہیں وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد گرفتار کیا۔

عمران خان اپنے کیس میں بائیومیٹرک کروانے کے لئے جارہے تھ اسلام آباد ہائیکورٹ مکی ڈائری برانچ میں بائیو میٹرک کروالے کے بعد ان کی گرفتار ی کے دوران وکلا اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی تاہم تصادم میں پولیس نے وکلا کو پسپا کردیا ۔ جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اس سے قبل اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عمران خان کی سات مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ سلمان صاحب ہم آپ کی تفصیل بعد میں سنیں گے، آپ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے ہدایت دی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا لیں۔ عدالت نے عمران خان کی 23 مئی تک مختلف 7 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply