جوہری حملے کا خطرہ: امریکا کی شمالی کوریا کو وارننگ

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سُک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب جنوبی کورین صدر یون سُک یول کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ امن طاقت کے ذریعے آئے گا، صدر بائیڈن کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خیرسگالی کی بنیاد پر گمراہ کُن امن کے بجائے طاقت کی برتری سے ہی امن حاصل ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر رواں ہفتےامریکا کے دورے پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply