اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،منگل کو وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوئے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران عمران خان مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں