• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماں کی خدمت کیوں نہیں کی؟تین بھائیوں کی بیویوں کواکٹھی طلاق

ماں کی خدمت کیوں نہیں کی؟تین بھائیوں کی بیویوں کواکٹھی طلاق

مصر کے معروف سیاحتی علاقے الاقصر میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں تین سگے بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی وجہ سے طلاق نامے تھما دیے۔ مصر کے شہر الاقصر کمشنری کے جس قریے میں اجتماعی طلاق کا واقعہ پیش آیا وہ قدامت پسند مانا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو اپنی ماں کی خدمت مطلوبہ طریقے سے نہ کرنے کی وجہ سے طلاق دی ہے۔ تینوں بھائیوں کی بہن ہفتے میں دو دن اپنی ماں کی خدمت کے لیے آیا کرتی تھی لیکن اپنے شوہرکی بیماری کی وجہ سے وہ ان دنوں ماں کی خدمت کے لیے نہیں آ پا رہی تھی۔ بھائیوں کی بیویاں والدہ کے مختلف کاموں میں مدد کریں گی۔ تینوں نے اپنی بیویوں کو اس حوالے سے تاکید کر دی تھی لیکن عید کے موقع پر جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو محلے کی ایک بوڑھی خاتون ان کی ماں کو نہ لا رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی تینوں آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے اپنی بیویوں کے رشتہ داروں کو فون کر کے کہا کہ ان کی بیٹیوں کے لیے ہمارے یہاں کوئی جگہ نہیں اور وہ انہیں ہمارے یہاں سے لے جائیں۔ اجتماعی طلاق کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کو اس حوالے سے حیرانی ہوئی کیونکہ تینوں کی شادی کا یہ پہلا سال تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply