• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: خاتون جج ،آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے درخواست قبل از ضمانت گرفتاری دائر کر دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے انتقامی کارروائی کے تحت انسداد دہشت گردی کا مقدمہ بنایا۔ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

دراخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے چاروں اطراف پولیس اور ایف سی کے 400 اہلکار تعینات رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply