• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی کالم نگار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

امریکی کالم نگار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

سابق امریکی کالم نگار جین کیرول نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا۔

رپورٹس کے مطابق جین کیرول نے الزام لگایا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52 برس تھی۔

جین کیرول نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے 2019 میں شائع اپنی یادداشتوں کی اشاعت بڑھانے کے لیے ان کے خلاف اس وقت الزام کا سہارا لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جین کیرول ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply