• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ: وزیراعظم رشی سوناک کے پروٹوکول نے شہریوں کو سیخ پاکردیا

برطانیہ: وزیراعظم رشی سوناک کے پروٹوکول نے شہریوں کو سیخ پاکردیا

 لندن میں درجنوں پولیس اہلکاروں کی برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہال سے پارلیمنٹ کی طرف جانے والے راستے پر وزیراعظم کے قافلے کو پا پیادہ پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی فراہم کی۔

قافلے میں سب سے آگے سائیکلوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ صاف کرواتے نظر آئے۔

اس تمام پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور برطانوی عوام اپنے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ویڈیو بنانے والا شہری سوال پوچھتا ہے کہ کون آ رہا ہے؟ پولیس اہلکار جواب دیتی ہے کہ ’وزیراعظم‘۔

یہ سن کر شہری مشتعل ہوجاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ ہم نے رشی سوناک کو نہیں لز ٹروس کو ووٹ دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہری نے کہا کہ رشی سوناک ہمارا وزیراعظم نہیں ہے، یہ کیسے وزیراعظم بن گیا؟ ہم نے تو لز ٹروس کو ووٹ دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply