• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میں جلد اپنے من چاہے دولہے کیساتھ شادی کرنے والی ہوں ؛میرا

میں جلد اپنے من چاہے دولہے کیساتھ شادی کرنے والی ہوں ؛میرا

اداکارہ میر انے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا ہے۔پاکستان میں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے۔فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کومؤثراندازمیں کاؤنٹر کرسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ آج کل ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے ہیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply