گاڑی کی نمبر پلیٹ کروڑوں درھم میں نیلام

دبئی میں ایک امیر ترین شخص نے نیلامی کے دوران کار کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ درہم(ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کی نایاب نمبر پلیٹ خرید لی۔

عالمی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق چیریٹی (خیرات) کے لیے منعقدہ نیلامی کے دوران دبئی کی ایل ایل سی کمپنی نے دو حروف پر مبنی کار کی نایاب نمبر پلیٹ ’پی 7‘ کی نیلامی کا انعقاد کیا اور یہ 5 کروڑ 50 لاکھ درہم میں نیلام ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نایاب نمبر پلیٹ کی نیلامی کی بولی لگانے کا آغاز دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد کی طرف سے کیا گیا اور یہ ’عالمی فوڈ ایڈ‘ مہم میں منتقل کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

حالیہ نمبر پلیٹ کی نیلامی نے دبئی کے مقامی امیر ترین شخص سعید عبدالغفور کھوری کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جنہوں نے 2008 میں نایاب نمبر پلیٹ ’1‘ کے لیے 5 کروڑ 22 لاکھ درہم خرچ کیے تھے۔تاہم حالیہ نیلامی جیتنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply