• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینکڑوں مجاہدین کو بارہویں جماعت میں داخلہ دینے کا فیصلہ

سینکڑوں مجاہدین کو بارہویں جماعت میں داخلہ دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نورستان کے مقامی حکام  کے مطابق  وزارت تعلیم کی تجویز اور وزیراعظم کی منظوری کی بنیاد پر جن مجاہدین کی تعلیم جہاد کے گزشتہ 20 سالوں میں نامکمل  رہ گئی تھی انہیں بارہویں جماعت میں داخل کیا جا رہا ہے۔
نورستان کے محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار سید رسول عابد نے بتایا کہ مرکزی شہر پارون میں اس تجویز کے لئے منعقدہ امتحان میں 380 مجاہدین نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے کہا، “امتحان پاس کرنے والوں کو ان کے علاقوں  میں موجود  ہائی  سکولوں میں متعارف کرایا جائے گا اور ان کی تعلیم کے بعد، انہیں 12 ویں جماعت کے گریجویشن سرٹیفکیٹ  دیے جائیں  گے۔
دریں اثنا، درخواست دہندگان اس اقدام سے خوش ہیں اور انہوں نے اس موقع پر وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply