اگر فردِ جرم عائد ی گئی تو۔۔۔ ٹرمپ کی بڑی دھمکی!

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں اپنی ممکنہ ’موت اور تباہی‘ سے خبردار کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر کی جانب سے ان خدشات کا اظہار ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ’خاموش رہنے کے لیے بطور رشوت رقم کی ادائیگی‘ کی تحقیقات کرنے والے نیویارک کے پراسیکیوٹرز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں ہراساں نہیں جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹروتھ‘ کے ذریعے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ پر زبانی حملے کرتے ہوئے غلط پیش گوئی کی تھی کہ انہیں تین روز بعد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 2020 میں ان کی شکست دھوکا دہی کا نتیجہ تھی، ان کے اس دعوے کی وجہ سے ان کے حامیوں نے جنوری 2021 میں کانگریس کو ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے انتخاب کی تصدیق سے روکنے کی ناکام کوشش میں امریکی کیپیٹل پر حملہ کیا جب کہ جوبائیڈن نے ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 70 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

2024 میں ہونے والے انتخابات کے ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے خواہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کیسے کسی ایسے شخص پر جو امریکا کا ایک سابق صدر ہے جس نے تاریخ کے کسی بھی صدر سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور جو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے اب تک کا سرکردہ امیدوار ہے، اس پر کوئی شخص جرم کا الزام لگا سکتا ہے جب کہ سب جانتے ہیں کہ کوئی جرم نہیں ہوا اور یہ بھی معلوم ہے کہ اس طرح کے جھوٹے الزام میں ممکنہ موت اور تباہی ہمارے ملک کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے

مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے دفتر نے جمعرات کو کانگریس میں ریپبلکن کمیٹی کے چیئرمینز کو لکھے خط میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں اپنی گرفتاری کے غلط خدشات پیدا کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل پورن اسٹار اسٹیفنی کلیفورڈ عرف اسٹورمی ڈینیئلز کو تعلقات کی معلومات چھپانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply