نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نومولود بچی کے ساتھ ‘انسٹاگرام’ پر پوسٹ شیئر کی۔
تصویر میں شوہر اور ٹی وی میزبان کلارک گے فورڈ بھی ان کے ہمراہ دکھائی دئے۔
آرڈرن نیوزی لینڈ کی تاریخ کی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔
جبکہ وہ حکومت میں رہتے ہوئے کسی بچے کو جنم دینے والی دنیا کی دوسری خاتون بن گئیں۔
پہلی خاتون سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ہیں جنہوں نے 1990 میں اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران بیٹی بختاور کو جنم دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں