• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل

وزیراعلیٰ پنجاب کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل

تونسہ شریف: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے تونسہ شریف میں بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے نے مبینہ طور پر کئی بچوں کو زیادتی کانشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبے منگروٹھہ میں ملزم پر بچوں کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا بھی الزام ہے۔

-ملزم عدنان

ملزم عدنان کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ یہ گھناؤنا اسکینڈل اسوقت بے نقاب ہوا جب چودہ سالہ لڑکے کے دادا نے پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈی ایس پی نے ملزم عدنان کے والد ہیڈ کانسٹیبل ظفر کو کیس پر اثر انداز ہونے پر معطل کردیا ہے۔

متاثرین کا الزام ہے کہ ملزم نے 19 بچوں کی ویڈیوز بنائی ہیں اور پیسے بھی لئے ہیں۔ جبکہ ملزم وزیراعلیٰ کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویریں دکھا کر دھمکا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply