• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے، دونوں ممالک میں پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

بھارت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان حمعیت علمائے ہند نے کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ کو ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد وہاں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 اپریل بروز جمعرات کو ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply