• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت نے پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینارکا دعوت نامہ منسوخ کردیا

بھارت نے پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینارکا دعوت نامہ منسوخ کردیا

بھارت نے ایک اور منفاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں پاکستان کی شرکت کا دعوت نامہ منسوخ کردیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سیمینار فوجی طب، صحت کی دیکھ بھال،وبائی امراض میں ایس سی او آرمڈ فورسز کا تعاون کے عنوان سے تھا۔سمینارمنگل کو بھارت کے منوہرپاریکرانستی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینا لائززکی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق دعوت نامے کی منسوخی فورم کی تاریخ کے تناظر میں غیرمعمولی اقدام ہے۔ سیمینارمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اورمبصر ممالک نے شرکت کی۔

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ نقشےپرمقبوضہ کشمیرکی تصویرکےبھارتی اعتراض پرپاکستان نےایونٹ چھوڑا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس سی او کے سربراہ کے طور پر اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھانے کے لیے ’خود غرض مقاصد‘ کو آگے بڑھانے اور تنظیم کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply