مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا۔کل (بروز جمعرات ) کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا ۔

پنجاب میں چاند نظر نہیں آیا:

پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں کہیں بھی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ان کا کہنا تھاکہ چاند سےمتعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

سندھ میں چاند نظر نہیں آیا:

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں30اپریل کو ہونیوالے عام انتخابات کاشیڈول واپس لے لیا
زونل کمیٹی کراچی کے مطابق کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے کسی شہر سے چاند ںظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں چاند نظر نہیں آیا:

اسلام آباد و راولپنڈی میں بھی مطلع ابر آلود رہا اور کہیں سے چاند کے نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

بلوچستان میں چاند نظر نہیں آیا:

مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کوئٹہ میں موسم ابر آلود رہا جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکا۔ اس کے علاوہ مکران کی ساحلی پٹی، گوادر ، پسنی ،جیونی سمیت دیگر علاقوں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعے کو ہو گا
تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی جس کی روشنی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا؛

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لئے پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ جمعے کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی چاند نظر آنے کی پیشگوئی:

پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم
محکمہ موسمیات نے آج رمضان کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

کلائمٹ ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

میٹ آفس نے مزید بتایا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات ،قطر،فلسطین اور دیگرممالک میں چاند نظرنہیں آیا، ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply