• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا اعتراض مسترد کردیا،توشہ خانہ کامکمل ریکارڈمنظرِ عام پرلانےکاحکم

ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا اعتراض مسترد کردیا،توشہ خانہ کامکمل ریکارڈمنظرِ عام پرلانےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا سال 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ منظرِعام پرلانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا سال 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ منظرعام پرلانے اور تحائف دینے والے ممالک اور مہمانوں کے نام بھی منظرعام پر لانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے ریکارڈمنظرعام پرنہ لانے کا وفاقی حکومت کا اعتراض مسترد کردیا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی۔توشہ خانہ کےسیکشن افسر بن یامین خان نے ریکارڈ عدالت کےروبرو پیش کیا، توشہ خانہ کاریکارڈ سیل بند لفافوں میں عدالت پیش کیا گیا۔

پیش کیا گیا توشہ خانہ کاسیل بند ریکارڈ فہرست کی صورت میں اور نامکمل ہے۔ عدالت نے سال 2001سے پہلے کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مہلت دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحائف دینے والوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے مؤقف بیان کیا کہ ویب سائٹ پر ڈالاگیاریکارڈ نامکمل اور غیر مصدقہ ہے۔ استدعا ہے عدالت توشہ خانہ کا مصدقہ ریکارڈ طلب کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply