• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی فوجیوں میں خودکشی، کورونا سے ہونے والی موتوں کے دو برابر

امریکی فوجیوں میں خودکشی، کورونا سے ہونے والی موتوں کے دو برابر

امریکی فوج میں خودکشی کی شرح کورونا وائرس سے مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے دو گنا زیادہ ہے۔

فوکس نیوز کے مطابق 2021 کی تیسری سہ ماہی میں امریکی فوج کے 160 سے زائد ارکان نے خودکشی کی اور یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تعداد امریکا میں کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

پینٹاگون کے مطابق 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 163 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں 70 ایکٹیو ڈیوٹی فورسز، 56 ریزرو فورسز اور نیشنل گارڈ کے 37 ارکان شامل ہیں۔

جولائی اور ستمبر کے درمیان خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کورونا وائرس کی وبا کے دوران مرنے والوں سے دو گنا زیادہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

8 جنوری سے اب تک امریکی فوج نے اپنے ارکان میں کورونا وائرس سے 86 اموات درج کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply