سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے 6 ماہ میں 140 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے۔
Advertisements

رواں سال شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جنہیں گھروں سے نکال نکال کر تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے کالے قانون کے تحت 854 افراد کو گرفتار اور 34 گھروں کو تباہ کیا گیا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں