شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

شب برأت آج 14شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

شب برأت پر ملک بھرکے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا شب بیداری ہوگی اوررات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے

شب برأت پر پر پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply