• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی صدر کے دورے کے بعد روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ

امریکی صدر کے دورے کے بعد روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ

امریکی صدر کے دورے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امن و استحکام قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، امریکی صدر جوبائیڈن کےصدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ تھا، سعودی عرب پہنچنے سے قبل انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وہ پہلے امریکی صدر تھے جو اسرائیل سے براہ راست ایسے عرب ملک پہنچے ہیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply