• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف خاندان کے فعال سیاسی جانشین، حمزہ شہباز کا سیاسی سفر

شریف خاندان کے فعال سیاسی جانشین، حمزہ شہباز کا سیاسی سفر

پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے، حمزہ شہباز حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں، مدمقابل پرویز الٰہی سے عمر اور سیاسی تجربے میں تو کمسن ہیں، مگر ملکی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم شریف خاندان کے فعال سیاسی جانشین ہیں.

پنجاب کی سیاست کے اہم ستون شریف خاندان کے چشم و چراغ، حمزہ شہباز چھ ستمبر انیس سو چوہتر کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی.

انیس سو ننانوے میں جب شریف خاندان کو جلا وطن کیا گیا تو، نوجوان حمزہ شہباز کی سیاست میں انٹری ہوئی۔ حمزہ شہباز نے پاکستان میں بطور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب ذمہ داریاں نبھائیں۔

دو ہزار آٹھ میں، پہلی بار انتخابی سیاست کا حصہ بنے، انہوں نے لاہور سے دو نشستوں پر الیکشن لڑا، جن میں سے ایک صوبائی نشست پی پی ایک سو بیالیس اور دوسری قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو انیس تھی، وہ صوبائی سیٹ پر ناکام ٹھہرے تاہم ایم این اے بننے میں کامیاب ہو گئے۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں، حمزہ شہباز ایک بار پھر اسی حلقہ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے ممبر بنے، جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں وہ ایک بار پھر دو حلقوں این اے ایک سو چوبیس اور پی پی ایک سو چھیالیس سے میدان میں اترے، اور دونوں پر کامیابی سمیٹی، لیکن پارٹی مشاورت پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر وہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ٹھہرے، مگر سردار عثمان بزدار کے ایک سو چھیاسی ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو انسٹھ ووٹ حاصل کر سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

قائد ایوان کے چناو میں ناکامی پر، حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا، یوں چھ ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو وہ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply