• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ زلزلہ:پاکستانی امداد کے مزید16 ٹرک لاہور سے روانہ

ترکیہ زلزلہ:پاکستانی امداد کے مزید16 ٹرک لاہور سے روانہ

پاکستان کی طرف سےعصر حاضر کی بد ترین تباہی کے شکار ملک ترکیہ اور شام کے سولہ ٹرکوں کا امدادی قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
قومی ایجنسی برائے انسداد آفات کے مطابق ان ٹرکوں کو لاہور سے روانہ کیا گیا جس کےلیےمنعقدہ تقریب میں پاکستانی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور لاہور قونصل جنرل امیر اوزبائے اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔
یہ ٹرک بذریعہ ایران ترکیہ پہنچیں گے جن میں خیمے اور کمبل وغیرہ موجود ہیں جو کہ دس روز میں متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔
پاکستان نے سات فروری سے اب تک ترکیہ کی مدد کےلیے دس عدد امدادی طیارے روانہ کیے ہیں جن میں سے ترک فضایہ کا ایک ، پاک فضائیہ کے تین اور پی آئی اے کے چھ عدد طیارے شامل ہیں جبکہ ترکش ایئر لائنز کا بھی ایک طیارہ 75 ٹن امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بحری و بری راستے بھی مزید امداد بھیجی جائے گی ۔
حکومت پاکستان نے ملک بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زلزلہ زدگان کے خلاف امدادی مہم شروع کر دی ہے جبکہ کابینہ کے فیصلے کے بعد تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ اور دیگر تمام سرکاری ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply