• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جیل بھروتحریک،پی ٹی آئی کے25 ہزار کارکنوں کی رجسٹریشن

جیل بھروتحریک،پی ٹی آئی کے25 ہزار کارکنوں کی رجسٹریشن

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا معاملہ،تحریک انصاف کے  پاکستان بھر سے ضلعی صدور کی طرف سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان بھر سے 2 لاکھ  کارکن اور عام شہری  ابھی تک رجسٹریشن کروا چکے ہیں،ضلعی صدر لاہور  نے دعوی کیا ہے کہ لاہور سے 25 ہزار کارکن اور عام شہری رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی مقامی تنظیم لاہور میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دیں گے،تمام ضلعی صدر اپنا ڈیٹا سنٹرل آفس اسلام آباد میں جمع کروائیں گے۔رجسٹریشن کے لیے ولنٹیر اپنا شناختی کارڈ اور مکمل نام متعلقہ ضلعی صدور کو بھجوائیں گے،رجسٹریشن ضلعی صدر لسٹ مرتب کر کے سنٹرل آفس کو بھجوائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سنٹرل آفس مکمل لسٹیں موصول ہونے پر عمران خان کو زمان پارک ان کی رہائش گاہ پر بھجوائے گا،جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن ایک ہفتہ جاری رہے گی،اگلے ہفتہ میں عمران خان گرفتاری دینے کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ ٹی او آر  کے مطابق گرفتاری تین لیڈر شپ اور ورکر ایک ساتھ اپنے متعلقہ ضلع کی پولیس کو دیںگے،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور میں مقامی تنظیم کے ہمراہ گرفتاری دیں گے،جیل بھرو تحریک کے اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع  کے مطابق شاہ محمود قریشی ملتان میں مقامی تنظیم کے ساتھ گرفتاری دیں گے،اسد عمر  اسلام آباد میں مقامی تنظیم کے ہمراہ گرفتاری دیں گے،محمود خان اور پرویز خٹک پشاور میں تنظیم کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply