• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں زلزلے کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں زلزلے کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے حوالے سے خبروں پر چیف میٹرولوجسٹ نے اہم بیان دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف میٹرولوجسٹ میاں محمد ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں زلزلے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی زیرزمین پلیٹس عریبین ہیں جبکہ ہماری پلیٹس انڈین ہیں۔ اس لیے ترکی کی پلیٹس کا تعلق روس، اور افریقہ کے ساتھ ملتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ زیرزمین ہونے والے قدرتی عمل پر دنیا بھر میں کسی کی کوئی دسترس نہیں۔ زلزلے کے حوالے سے کوئی فورکاسٹ ابھی تک نہیں ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ تقریبا ہر100 سال میں دو بڑے زلزلے آتے ہیں اور اس لحاظ سے 2035 تک بڑا زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ سو سال قبل 1935 میں کوئٹہ میں بہت خوفناک زلزلہ آیا۔ اس کے بعد 1989 اور 2005 میں زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ترکیہ فالٹ لائن عریبین کا کچھ حصہ پاکستان سے ملتا ہے لیکن اس سے بڑا خطرہ نہیں۔ پاکستان میں 2005 کے زلزلے کے بعد افواہیں تھیں کہ بنگلہ دیش، بھارت اور برما میں زلزلہ آ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply