• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر دانشمندانہ فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا،بلاول

غیر دانشمندانہ فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا،بلاول

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ آج کے کچھ غیر دانشمندانہ فیصلوں کا خمیازہ برصغیر کی آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر متفق ہونا چاہیے، کشیدگی کم کی جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply