• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کردیا

شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کردیا

لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل )میں نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

دائردرخواست  میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے رمضان شوگرمل اورآشیانہ ہاؤسنگ سکیم کاکیس بنایا، گرفتاری کےدوران اپنی بےگناہی کےثبوت دئیے، نیب درخواست ضمانت کےدوران لگائےگئےالزامات ثابت نہ کرسکا۔

دائر درخواست میں کہا گیا عدالت نےالزامات ثابت نہ ہونےپردرخواست ضمانت منظورکرلی اور استدعا کی عدالت ای سی ایل سےنام نکالنےکاحکم دے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply