• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رافیل گروسی دوبارہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

رافیل گروسی دوبارہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو دوسری چار سالہ مدت کے لیے ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے 35 ملکی بورڈ نے جمعہ کو سہ ماہی اجلاس میں زبانی ووٹ کے ذریعے رافیل گروسی کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کی دوبارہ تقرری ستمبر میں ایجنسی کے تمام 176 رکن ممالک کی سالانہ جنرل کانفرنس کی منظوری سے مشروط ہے۔

آرافیل گروسی اس سال دسمبر کے شروع میں اپنی دوسری مدت کار شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دفتر میں ایک اور مدت کار کے لئے مقررکرنے کے بورڈ کے متفقہ فیصلے سے کافی فخر محسوس ہو رہا ہے اور میں اس اعتماد کے لیے بہت مشکور ہوں کہ ممبر ممالک نے مجھے اس قابل ذکر تنظیم کے سربراہ کے طور پر رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہمیں بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور میں عالمی امن اور ترقی کی حمایت میں آئی اے ای اے کے اہم مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔” رافیل گروسی دسمبر 2019 سے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply