زلزلہ متاثرہ شام کی جیل سے داعش کے 20قیدی فرار

زلزلہ متاثرہ شام کی جیل سے داعش کے 20 قیدی فرار، زلزلے سے جیل کی دیواروں، دروازوں میں شگاف پڑ چکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کن زلزلے کے بعد قیدیوں نے بغاوت کر دی اور کم از کم 20 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔ ترکیہ کی سرحد کے قریب راجو نامی قصبے میں موجود ملٹری پولیس کی جیل میں تقریباً دو ہزار قیدی تھے، جن میں 13 سو کے قریب مبینہ طور پر داعش کے جنگجو تھے۔اس جیل میں کرد فورسز کے جنگجو بھی قید تھے۔

راجو جیل جو ترکیہ کے حامی دھڑوں کے زیر کنٹرول ہے، کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زلزلہ آنے کے بعد راجو متاثر ہوا اور قیدیوں نے بغاوت شروع کر دی اور جیل کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔ تقریباً 20 قیدی فرار ہو گئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داعش کے جنگجو تھے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 7.8 شدت کے زلزلے، جس کے بعد خطے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے، نے جیل کو نقصان پہنچایا اور دیواروں اور دروازوں میں شگاف پڑ گئے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ آیا قیدی فرار ہو گئے ہیں، لیکن اس نے جیل میں بغاوت کی تصدیق کی ہے۔حکومت اور امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ پیر کو شام بھر میں تباہ کن زلزلے، جس کا مرکز جنوب مغربی ترکیہ میں تھا، کے بعد کم از کم 14 سو 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وائٹ ہیلمٹس ریسکیو گروپ کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 733 افراد ہلاک اور 21 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply