ملعون سلمان رشدی نے کہا ہے کہ حملے کے بعد خوف زدہ ہوں ۔۔اب لکھنا اسے مشکل لگتا ہے ۔
اپنے نئے ناول ’وکٹری سٹی‘ کی ریلیز سے قبل ملعون سلمان رشدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گذشتہ سال چاقو کے وار سے زخمی ہونے کے بعد انہیں لکھنا ’بہت مشکل‘ لگتا ہے۔سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ اس حملے نے انہیں ذہنی طور پر خوفزدہ کر دیا ہے۔
سلمان رشدی کا نیا ناول آج سے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے یادرہے انتہائی خوف زدہ سلمان رشدی ناول کی پروموشن کے لئے کسی تقریب میں شریک نہیں ہورہا اور محض سوشل میڈیا پر اپنی کتابوں کی تشہیر کرنے پر مجبور ہے ۔
12ملعون سلمان رشدی کو اگست 2022 میں نیو یارک کے ایک علاقے میں تقریب کے دوران 24سالہ ایرانی شہری ہادی نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔
جس کے بعد ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم اور ایک ہاتھ سے معذور ہوگیا تھا۔
واضح رہے ملعون سلمان رشدی اب امریکی شہری ہےاور 20 سال سے نیویارک میں رہائش پذیر ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں