• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ، شام میں زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد 1400سےتجاوزکرگئی

ترکیہ، شام میں زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد 1400سےتجاوزکرگئی

 ترکیہ  و شام میں  زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتیں 1400سے تجاوز کرگئی ہیں۔واضح رہے کہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد اور ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 7.5تھی،ترک میڈیا کے مطابق  دوسری مرتبہ 1بج کر 24 منٹ پٌر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا،زلزلے کا مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا،ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں پہلے  زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی جھٹکےمحسوس کئےگئے۔

شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،ملبے کے نیچے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

 

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کے خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے پورے خطے میں شدیدجانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 53 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور  درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔

 شام میں بھی تباہی:

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 230 سے زائد افراد ہلاک او ر 600 سے زخمی ہوئے ہیں۔شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور  لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

 ترک صدر کا ملک میں ایمرجنسی کا اعلان

اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردون میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترک صدر طیب اردون نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث  ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ  زلزلےکےبعد سےاب تک66 آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ  آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ  امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply