• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھڑکیں مارنےوالوں کے استعفےٰ منظور ہوچکے،راناثنااللہ

بھڑکیں مارنےوالوں کے استعفےٰ منظور ہوچکے،راناثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے تھے کہ استعفے دیے ہیں، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تو سیاست ہی منفی ہے، عمران خان ملک کی سیاست گندی کر چکے ہیں۔جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں، انہیں ویلکم کریں گے۔جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے وہ عوامی سطح پر استعفے دینے کا کہتے رہے ہیں۔

راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ کے لیے کون کون الیکشن لڑے گا ؟میرا خیال ہے کہ ہمیں ان 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے ۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ایم کیو ایم نے ہمیں نہ چھوڑا اور نہ چھوڑے گی۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو پنجاب میں ملکر الیکشن نہیں لڑنا چاہیے ۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ووٹ مسلم لیگ ن کو نہیں پڑے گا ۔مسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسمبلی اس طرح واپس نہیں آنے دینگے جس طرح وہ آنا چاہتے ہیں۔جنرل الیکشن 16 اکتوبر سے پہلے یا نومبر میں بھی جا سکتے ہیں۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے لندن بلایا ہے ۔مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان واپس آ جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply