استعفے قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،فواد چودھری

:رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ مگر جب تک 70 او راستعفے قبول نہیں ہوتےاپوزیشن لیڈر  ہمارا ہی آنا ہے۔

 

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے باقی استعفےٰ بھی فوری منظور کئے جائیں۔جب تک 70 او راستعفے قبول نہیں ہوتے اپوزیشن لیڈر کیساتھ پارلیمانی پارٹی کا عہدہ بھی ہمارے پاس ہی آنا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے چیف جسٹس ہمارے زیر التوا کیس میں فیصلہ دیں گے ۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلئے۔ قومی اسمبلی کے ان 35 حلقوں میں دو ماہ بعد ( 17 مارچ) کو انتخابات ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی  کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈی نوٹیفائی کئے گئے اراکین قومی اسمبلی میں  مراد سعید، عمر ایوب، اسد عمر، علی نواز اعوان،غلام سرور ، شیخ رشید ،شیخ راشد شفیق ، منصور حیات خان، حماد اظہر ، ثنااللہ مستی خیل ، شفقت محمود ، عامر ڈوگر، صداقت علی خان ودیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،  نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شہریار آفریدی  و دیگر کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

اسپیکر راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان  نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply