• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برف باری ،سردی میں پھراضافہ

ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برف باری ،سردی میں پھراضافہ

اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرف باری کے  باعث سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، زیارت، سوات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔ پیر چناسی، مکڑا پہاڑ ، نیلم ویلی اور وادی لیپہ نے سفید موتیوں سے سولہ سنگھار کیا ہے۔بادلوں نے میدانی علاقوں پر قبضہ جمایا ہے، مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں برسات نے آلودگی کا خاتمہ کردیا، ہر شے نکھر گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔لاہور، ملتان، خانیوال، بہاولپور، گوجرانوالا، سیالکوٹ میں ہلکی بارش اور تیز ہوا کے ملاپ نے موسم حسین کردیا۔محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply