• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق حکومت سے جواب طلب

سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق حکومت سے جواب طلب

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

پیر کو لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے  سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی محمد جلیل کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست سماعت کی،اس موقع پر آئی جی پنجاب اور جے آئی ٹی کے سربراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ  سانحہ ماڈل ٹاون کے وقت قانون مختلف نوعیت کا تھا اور اب مختلف ہے،جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار عدالت عالیہ کے پاس نہیں،وفاقی حکومت کے پاس ہےمگر حکومتی حکومت درخواست پر ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار رکھتے ہیں۔

چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ 2 گھنٹے تک تفتیش کی رپورٹ لےکر عدالت میں پیش ہوں،جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دے سکتے جس کا اختیار عدالت کو حاصل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک تمام جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply