” پٹھان “نے ریلیز سے قبل ہی 270 کروڑ کمالیے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم” پٹھان” نے تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے قبل ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرلی۔شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان “25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ” پٹھان “کا بجٹ تقریباًبھارتی 250 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فلم ” پٹھان” کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی. اس حساب سے فلم پہلے ہی آدھا بجٹ نکال چکی ہے۔فلم کی ریلیز میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن فلم کو لے کر پہلے ہی چرچےجاری ہیں، فلم کے گانے “بے شرم رنگ” پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کنگ خان تقریباً 4 سال بعد ” پٹھان “کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply