شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کی ہاتھاپائی

 شادی کی تقریب کسی بھی نوجوان کی زندگی کا بہترین اور خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔ جسے وہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار کسی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے یہ تاریخی لمحہ بھیانک خواب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا۔ جہاں دلہا اور دلہن میں شادی کے سٹیج پر ہاتھاپائی ہوگئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا زبردستی دلہن کو مٹھائی کھلارہا ہے۔ جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے تھپڑوں اور گھونسوں میں تبدیل ہوگئی۔

 

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جھگڑے کا آغاز دلہا کی جانب سے زبردستی دلہن کو مٹھائی کھلانے سے ہوا۔ جس پر دلہن نے دلہا کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ اس کے جواب میں دلہا کو بھی غصہ آیا دونوں کے درمیان تھپڑوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہونے لگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply