• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت ‘ہندو قوم پرست ریاست’ بن سکتا ہے، ، امریکی رکن کانگریس

بھارت ‘ہندو قوم پرست ریاست’ بن سکتا ہے، ، امریکی رکن کانگریس

دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریت کے دعویدار بھارت کو امریکا میں منہ کی کھانی پڑگئی۔ امریکی رکن کانگریس نے آئینہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہ اہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہا کہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اور دیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔

اینڈی لیون نے یہاں ہی بس نہیں کی انہوں نےمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر خبروں میں نہیں ہیں لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پرلے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply