ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشترعلاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی جی خان، ملتان، سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور خنکی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت آج صبح 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بلوچستان کے چند اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، پشین، ژوب، لورالائی، ماشکیل، مستونگ اور نوشکی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بٹگرام، ہزراہ، کوہستان، مانسہرہ، سوات، چترال اور دیر میں بارش ہو سکتی ہے۔

جنوبی پنجاب میں بھی اتوار کے روز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملتان، رحیم یارخان، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر اور مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ساہیوال اور گردونواح میں صبح کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply