• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سرحدوں پر چینی ائیرڈیفنس میزائل اور حملہ آور ڈرونز تعینات

پاکستانی سرحدوں پر چینی ائیرڈیفنس میزائل اور حملہ آور ڈرونز تعینات

گزشتہ دنوں سرحد پر چل رہی پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جہازوں کی پاکستانی سرحد میں دراندازی کے بعد پاکستان نے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے80 میزائل اور آئی بی آئی ایس150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیے ہیں۔ یہ انتظامات بھارت کی جانب سے دوبارہ کیے جانے والے کسی بھی جارحانہ اقدام کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ان میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ4 اور رین بو سی ایچ5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتا لگایا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے جہازوں نے پاکستان کی سرحد میں غیرقانونی طور پر گھس کے بالاکوٹ کے علاقے میں پے لوڈ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے طالبان کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے لیکن بھارت اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دے سکا تھا۔

via GIPHY

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت نے یہ حملہ 14فروری کو پلوامہ میں 44 بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے جواب میں کیا تھا کیونکہ بھارت کے مطابق حملہ آور پاکستان سے آیا تھا۔ لیکن پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی جہاز مار گرائے اور اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ اب پاکستان نے اپنی سرحدوں پر دفاع کے جدید انتظامات کر کے پاکستان کو مزید نا قابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply