برطانوی تاریخ کا بدترین جنسی اسکینڈل منظر عام پر

علیحدہ کرکے منشیات کا عادی بنایا گیا جب کہ ان پر تشدد اور جنسی زیادتیاں بھی کی گئی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا ایک بڑا ٹاؤن’ ٹیلفورڈ‘ لڑکیوں سے زیادتی کے حوالے سے گڑھ بنا رہا اور وہاں کے سماجی طبقے سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقامی کونسل میں لڑکیوں سے ہونے والے مکروہ افعال سے متعلق شکایات درج کرائیں تاہم اساتذہ، سوشل سروسز، دماغی صحت کے رضاکاروں اور دیگر نے پولیس کو اس متعلق آگاہ نہیں کیا۔

سنڈے مرر کے مطابق جسمانی ہوس کی بھینٹ چڑھنے والی اسکول میں پڑھنے والی ایک طالبہ چار سال میں 6 بار حاملہ ہوئی، اس کا موبائل فون نمبر جنسی رغبت کے پجاریوں کو بیچا گیا جنہوں نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے کہا کہ اسے دھمکیاں ملی تھیں کہ اگر کسی نے اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں کچھ بتایا تو وہ اس کی چھوٹی بہنوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس کی والدہ کو بتائیں گے ان کی بیٹی ایک طوائف اور جسم فروش ہے۔

لڑکیوں سے متعلق اسکینڈل سامنے آنے پر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اخبار میں پیش کی گئی تفصیلات کوئی نئی نہیں تاہم 2014ء کے بعد سے ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقامی علاقے سے رکن پارلیمنٹ ’لوسے الان‘ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں سے متعلق یہ انکشاف انتہائی سنجیدہ اور دل دہلا دینے والا ہے جس کی تحقیقات کے لیے وہ پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply