• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو پارٹی چیؑئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

یادرہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کو نااہل قرار دیا تھا، نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply