• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کے آئین کی تمہید سے “سیکولر” اور “سوشلسٹ” کے الفاظ حذف

بھارت کے آئین کی تمہید سے “سیکولر” اور “سوشلسٹ” کے الفاظ حذف

مودی سرکار کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا منصوبہ کھل کر سامنے آ گیا۔ مودی سرکار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتار پھینکا۔

تفصیلات کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین کو فراہم کردہ آئین کی تمہید کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب کردیے۔ بھارتی آئین کے دیباچے میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا ہے۔

اپوزیشن ارکان نے بتایا ہے کہ آئین کی نئی شائع کردہ کتاب سے مودی سرکار نے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اپوزیشن لیڈر ادھیر رانجن چوہدری کا کہنا تھا کہ “آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے”۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply