• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں

فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں۔

سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری نے  نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے امریکہ کے دورے کا تقابلی جائزہ پیش کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک  تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں رہنماوں کے دوروں کے اخراجات  بتائے گئے ہیں۔ فواد چودھری نے تفصیلات شیئر کرتے  ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے، فرق جان کر جیو۔۔۔

 

فواد چودھری نے شیئر کی گئی تفصیلات میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دورہ امریکہ پر 5لاکھ 50ہزار ڈالر خرچ کیے ۔نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 16 لاکھ 42ہزار ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ آصف زرداری نے دورہ امریکہ کے دوران 7لاکھ 52ہزار ڈالر چرچ کیے۔آصف زرداری کے دورہ امریکہ پر 21لاکھ 22ہزار روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں لیے گئے ۔

فواد چودھری کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔عمران خان کے دورہ امریکہ پر کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا  گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تصویر میں تفصیلات کے ساتھ لکھا ہے۔ ملک کی خد مت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply