• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبر پختون خوا: سرکاری ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی کی منظوری

خیبر پختون خوا: سرکاری ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی کی منظوری

خیبر پختون خوا کے سرکاری ملازمین جمعہ کو گھر سے کام کریں گے، کابینہ نے ورک فرام ہوم کی پالیسی منظور کر لی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو جمعے کے روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت دو سے پانچ ارب روپے کی بچت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری محکموں کیلئے پیٹرول کارڈ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب کہ ایگزیکٹو الاؤنس کو کارکردگی الاؤنس میں تبدیل کر دیا۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے بجٹ میں صحت کارڈ میں سرکاری ملازمین کیلئے پانچ پیکجز شامل کئے ہیں۔

صحت کارڈ پر او پی ڈی سروس، بون میرو ٹرانسپلانٹ، تھلیسمیا، ایڈوانس کینسر کوریج اور آلہ سماعت بھی شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بجٹ میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں دس ارب روپے مختص، دیر، بونیر، چارسدہ اور ہری پور میں چار نئے میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply