دنیا کی عجیب و غریب عمارات کی تصاویر

ایک ویب سائٹ نے دنیا کی عجیب و غریب عمارات کی تصاویر پر مشتمل گیلری مرتب کی ہے۔

بعض ڈیزائنرز نے روائتی طور پر بنائے جانے والی عمارات کے ڈیزائن سے ہٹ کر مخصوص طرز اور شکلوں کی عمارات بنائی ہیں۔

کیکڑے کی  شکل کی یہ عمارت چین میں تعمیر ہونے والے نئے ماحولیاتی مرکز کی ہے۔

تین چینی دیوتاوں پر مشتمل یہ عمارت چین میں موجود ایک ہوٹل کی ہے۔

انسانی چہرے سے ملتی جلتی یہ عمارت جاپان میں موجود ہے۔

یہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی عمارت ہے، جو لہروں سے مشابہت رکھتی ہے۔

بھیڑوں کی شکل پر تعمیر شدہ یہ عمارت نیوزی لینڈ میں واقع ہے۔

بادل سے ملتی جلتی یہ عمارت آسٹریا میں موجود ہے۔

بلی کی شکل کی عمارت جرمنی میں چھوٹے بچوں کے اسکول کی ہے۔

یہ بلند و بالا عمارت چین میں موجود ہے۔

قالین کی شکل کی یہ عمارت آذربائیجان میں موجود ہے۔

یہ عجیب و غریب عمارت سنگاپور میں واقع ہے۔

یہ حیدرآباد میں موجود بھارت کے محمکہ فیشریز کی عمارت ہے۔

لوکوموٹو کی شکل کی یہ تصویر جاپان کے ایک ریل میوزیم کی ہے۔

یہ 1930 میں شیل کمپنی کے ایک پٹرول اسٹیشن کی ہے، جو کمپنی کے لوگو پر مشتمل ہے۔

یہ عجیب و غریب عمارت جنوبی فرانس میں واقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ انڈونیشیا میں موجود ایک چرچ کی تصویر ہے جسے چکن چرچ کہا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply