• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارجنٹائن سے جیت کی خوشی میں سعودی ولی عہد سجدہ ریز ہو گئے

ارجنٹائن سے جیت کی خوشی میں سعودی ولی عہد سجدہ ریز ہو گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان ارجنٹائن کے خلاف فٹ بال میچ جتنے پر خوشی سے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے ارجنٹائن کے ساتھ فٹ بال میچ کو اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا۔

محمد بن سلمان نے فٹ بال ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب سعودی خبرایجنسی کے مطابق کل سعودی عرب میں جیت کی خوشی میں سرکاری،نجی اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج سعودی عرب نے ارجنٹائن کو دو ایک سے اپ سیٹ شکست دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply